راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد

راولپنڈی۔( ظفر اقبال ) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ بنی، آر اے بازار اور گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں