راولپنڈی۔( ظفر اقبال ) :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 750 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ ترجمان کے مطابق ایکسپریس وے مری پر قائم ناکوں کے دوران 17 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 10 ہزار 300 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ جانچ کے دوران 750 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ 5 گاڑیوں کو ناقص معیار پر 58 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور غیر معیاری یا مضر صحت خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مری میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی.
