اسلام آباد (محمد جنید) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر لیگل کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی.میٹنگ میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے متعلقہ قانونی و رہائشی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو رہائشی سہولیات کی فراہمی، قانونی پیچیدگیوں کا حل اور فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید برآں، ویلفیئر پالیسیز کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی تاکہ افسران اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔