اسلام آباد ( محمد جنید)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کااجلاس چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف بلز قانون سازی کے لئے پیش کئے گئے۔اجلاس میں اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی CDA نے بریفنگ دی ۔
چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا بڑا علاقہ دیہات پر مشتمل ہے جہاں وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ رورل ڈیویلپمنٹ پیکج پر عمل درامد پر تاخیر سے آگاہ کیا جائے۔وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ CDA مون سون کے فوری بعد مرحلہ وار رورل ڈیویلپمنٹ پیکج پر عمل درآمد شروع کر رہی ہے۔ اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،
چیئرمین CDA تینوں اراکین اسمبلی کی مشاورت سے مختلف فیزز میں رورل ڈیویلپمنٹ پیکج پر عمل کریں گے جس پر بروز جمعرات آئندہ لائحہ عمل پر میٹنگ ہو گی۔چیئرمین کمیٹی نے CDA حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھا کام کریں تو آپ کی تعریف کریں گے۔اجلاس میں کمیٹی ممبران ، وزیر داخلہ ،سیکریٹری داخلہ و حکام ، وزارت قانون کے حکام ،CDA حکام،اسلام آباد انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔