راولپنڈی.(عدنان امین) 40ویں پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے وفد نے راولپنڈی پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا وفد میں مختلف سرکاری اداروں کے 43 زیر تربیت افسران شامل تھے۔آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے وفد کا استقبال کیا۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے پولیس ورکنگ اور اصلاحات پر وفد کو بریفنگ دی۔سی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال سے پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بتایا ہے۔پنجاب بھر میں فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کے اصول پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔جرائم کے خلاف پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔
مزید کہا کہ راولپنڈی ریجن میں رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق سٹریٹ کرائم میں 12 فیصد کمی سامنے آئی۔سال کے اختتام تک سٹریٹ کرائم میں مزید کمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔رواں سال ریجن بھر میں 3 ہزار سے زائد بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔منشیات فروشوں سے ہزاروں کلو گرام چرس، ہیروئین اور آئس برآمد کی گئی۔راولپنڈی ریجن سے 9 ہزار کے قریب افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ریجن بھر میں منظم گینگز کے قلع قمع کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ہے.
مزید کہا کہ منظم گینگز اور منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی ہے۔ راولپنڈی میں کرکٹ سیریز کے انعقاد میں راولپنڈی پولیس کا اہم رول ہے۔ جرائم کی روک تھام اور پبلک سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات ہیں۔ پولیس نہ صرف جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری نبھا رہی ہے بلکہ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بھی کام کر رہی ہے۔ریسکیو، صحت، تعلیم کے شعبوں میں پولیس اور متعلقہ اداروں کے روابط مثالی ہیں۔الحمداللہ پنجاب پولیس بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے