تھانہ شمس کالونی پولیس کی کاروائی ، بدنامِ زمانہ “چپہ گینگ” کے دو خطرناک کارندے گرفتار

اسلام آباد .(محمد جنید)ایس پی انڈسٹریل ایریا کی ھدایت پر ایس ایچ او شمس کالونی شاہنواز ڈوگر اور اے ایس آئی دلشان فاروقی معہ ٹیم نے خطرناک “چپہ گینگ” کے دو ایکٹیو میمبر شفیع اللہ عرف چپے اور غلام رسول عرف مچولہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کی شناخت شفیع اللہ عرف چپہ اور غلام رسول عرف مچولہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنیچنگ اور ڈکیتی جیسی خطرناک وارداتوں میں مطلوب تھے ۔دونوں ملزمان کے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں.پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان مقدمات نمبر 223/25، 334/25، 257/25، 210/25، 302/25، 332/25 اور 214/25 سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شمس کالونی اور ٹیم کو شاباش دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں