جنیوا۔(ہمیشہ پاکستان) امریکی انتظامیہ کی جانب سے نئی ٹیرف پالیسی کے نفاذ کے بعد 25 ممالک نے امریکا کیلئے ڈاک سروسز معطل کر دی ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم یونیورسل ڈاک یونین نے بتایا کہ رکن ممالک نے امریکی کسٹمز کے نئے ٹیکس ضابطے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث پارسل بھیجنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 800 ڈالر سے کم مالیت کی چھوٹی بین الاقوامی ترسیلات کے لیے کسٹمز ٹیکس سے مستثنیٰ پالیسی کو 29 اگست سے ختم کر دے گا۔