چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین کا ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کا انعقاد۔

اسلام آباد (محمدجنید) چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین نے چارج سنبھالتے ہی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ بریفنگ میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک پولیس افسران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین کا کہنا تھا کہ تمام افسران ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک کی بہترین فورسز میں سے ایک ہے۔ڈیوٹی کے دوران صاف ستھری یونیفارم اور ٹرن آوٹ بہترین ہونا چاہیے۔تمام افسران کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی آفیسر کو کوئی ذاتی یا مسئلہ درپیش ہوتو بلا جھجک میرے دفتر آئے بلاتاخیر مسئلے کو حل کیا جائے گا۔مزید کہنا تھا کہ روٹ کےدوران متبادل راستوں کا ہر صورت انتطام اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے.زونل افسران روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ کا انعقاد کریں۔تمام افسران کو ڈیوٹی کی نوعیت کے متعلق آگاہ کیا جائے.فرائض منصبی میں نااہلی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ نااہلی اور کوتاہی کی صورت میں آفیسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں