اسلام آباد۔(محمد جنید) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کر لیا ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان میں مقامی آبادیوں کو گلاف کی پیشگی اطلاع دینے اور سینکڑوں جانیں بچانے کے اقدام کے اعتراف میں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم خصوصی انعام سے نوازیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، محمد خان، انصار اور وصیت خان نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔ وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے۔





