ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کی تھانہ ترنول کی حدود میں کھلی کچہری ۔

اسلام آباد (محمد جنید )اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں شہریوں کے مسائل سنے۔کھلی کچہری میں ایس پی صدر زون کا ظم نقوی ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل براہ راست سن کرفوری حل کے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا ، منشیات فروشی ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اب کسی شہری کو پولیس کے خلاف شکایت ہو تو کھلی کچہری میں بلاججھک بیان کریں۔ اسلام آباد پولیس میں سخت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انصاف میں رکاوٹ بننے والے اب نہیں بچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں