سلام آباد۔29جولائی (ہمیشہ پاکستان):پاکستان نے ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کیا ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت کے جذبے کو سراہتے ہیں اور سفارت کاری اور علاقائی تعاون کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔
پاکستان کا ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کا خیرمقدم





