وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن حافظ نعمان کے گھر جا کر والد کے انتقال پر تعزیت

لاہور۔29جولائی (ہمیشہ پاکستان):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ و فعال کارکن حافظ نعمان کے گھر جا کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حافظ نعمان کے والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں