اسلام آباد (ہمیشہ پاکستان) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے جنہوں نے پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پی ایف یو جے کے بانی رہنماؤں اسرار احمد، عبدالشکور ،عبدالحمید چھاپرا، منہاج برنا، نثار عثمانی اور دیگرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل وقت میں میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کی تاریخی جدوجہد کے 25 سال مکمل ہونے پر خصوصی کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پی ایف یو جے کی نائب صدر فرحت فاطمہ،اسحاق چوہدری،عدل شاہ، ار ائی یو جے کے صدر طارق عثمانی، نائب صدر فیصل اعوان،ار ائی یو جے سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی،جوائنٹ سیکرٹری عبدالوحید جنجوعہ،خالد ملک،عامر جٹ، یاسر زبیری، محمود چوہدری،چوہدری فیاض، حمید جنجوعہ،مسعود چوہدری اور سول سوسائٹی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، اور اسے ماضی کی قربانیوں کے اعتراف اور مستقبل کے عزم کی تجدید کا مظہر قرار دیا گیا۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین.





