وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سابق سیکریٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔(اصغر علی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سی پی این ای کے سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود صحافت اور اشاعتی دنیا کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے شعبہ صحافت اور ادب کو نئی جہتیں فراہم کیں۔

مزید کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں