گورنر خیبرپختونخوا کی بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت.

پشاور۔ (ہمیشہ پاکستان) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنر نے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں