اسلام آباد (عدنان امین) گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور، گلی نمبر پانچ میں مسجد خلفائے راشدین کے قریب شدید بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو سی ڈی اے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے گھروں سے پانی نکالنے کا عمل شروع کیا۔ بروقت اقدامات کے باعث رہائشیوں کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔علاقہ مکینوں نے فائر اینڈ ریسکیو سی ڈی اے ٹیم کی مؤثر اور تیز رفتار کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر بروقت امداد نہ پہنچتی تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔
اسلام آبادچٹھہ بختاور میں بارش سے گھروں میں پانی داخل، سی ڈی اے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی.
