اسلام آباد۔ (انس سکندر) پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔