اسلام آباد میں ناقص صفائی پر کریک ڈاؤن: شادی ہال اورCNGاسٹیشن سیل، ڈینگی لاروا برآمد

اسلام آباد (ہمیشہ پاکستان – عدنان امین سے)
ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ مجسٹریٹ ذیشان کی سربراہی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایک شادی ہال اورCNGاسٹیشن کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Reet شادی ہال کارروائی
کارروائی کے دوران شادی ہال کی چھت پر رکھے گئے پرانے ٹائر اور پانی بھرے ڈرم سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ناقص صفائی اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر شادی ہال کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔

TM CNG کارروائی

اسی روز مجسٹریٹ ذیشان نے TM CNG اسٹیشن پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر اسٹیشن کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

مجسٹریٹ ذیشان کا مؤقف

مجسٹریٹ ذیشان نے کہا کہ:

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.
روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز، مارکیٹس اور پبلک مقامات کی چیکنگ جاری ہے۔
شہری گھروں اور ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کا اعلان

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں