لاہور ( ہمیشہ پاکستان) پنجاب پولیس میں متعدد ڈی پی اوز سمیت بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ایس ایس پی طارق ولایت کو ڈی پی او ڈی جی خان، ایس ایس پی فراز احمد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، ایس ایس پی غضنفر عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ، ایس پی عمارہ شیرازی کو ڈی پی او خوشاب، ایس ایس پی عمر فاروق کو ڈی پی او گجرات اور مہوران خان کو ڈی پی او اٹک کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔
دیگر پولیس افسروں کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں، جن میں بشریٰ جمیل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ کی خالی سیٹ پر، محمد کاشف اسلم کو سی ٹی او ملتان کی سیٹ پر، حسن جاوید بھٹی کو ایس ایس پی آئی اے بی سی سی پی او لاہور.
محمد سلیم خٹک کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ریجن، ڈی پی او ننکانہ ندیم عباس کو ایس ایس پی ٹریفک پنجاب، سردار غیاث گل ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن تعینات کیا گیا ہے، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کو آئی جی آفس میں کلوز کر لیا گیا۔
تنویر حسین کو ایس ایس پی آئی اے بی سی سی ڈی لاہور، خدیجہ عمر ایس پی صدر ڈویژن ملتان، شمس الدین ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، محمد شاہد نذیر ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، نصراللہ وڑائچ ایس پی سیف سٹیز آپریشنز ملتان، طارق محبوب ایس پی سیف سٹیز آپریشنز جھنگ، عرفان الحق ایس پی سیف سٹیز آپریشنز سیالکوٹ تعینات، ایس پی آپریشنز سیف سٹیز سیالکوٹ بلال سلہری کو آئی جی آفس کلوز کر لیا گیا۔
رضا اللہ خان ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اٹک، شاہد صدیق ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی، عابد حسین ظفر ایڈیشنل ایس پی لائلپور ٹائون فیصل آباد، ناصر جاوید رانا سی ٹی او فیصل آباد، فرحان اسلم سی ٹی او راولپنڈی، صبا ستار اے آئی جی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس، محمد رضا تنویر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، جائنداد اکرم ایس پی مدینہ ٹائون، سعد ارشد ایس پی روال ٹائون راولپنڈی، محمد حسیب راجا ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد تعینات جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عثمان منیر کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔