اسلام آباد: ایس ایچ او تھانہ پھلگراں مصباح شہباز کی شاندار کارکردگی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور قیمتی سامان کی برآمدگی

اسلام آباد (ملک جنید) — تھانہ پھلگراں کی ایس ایچ او مصباح شہباز نے دوران تعیناتی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا۔

✅ چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں اہم کامیابیاں:
مقدمہ نمبر 161/25 بجرم 379/411: ملزم راجہ نواز عرف بلا سے 2 بھینسیں اور 1 کٹا مالیتی 11 لاکھ روپے برآمد۔
مقدمہ نمبر 176/25 بجرم 379/411: ملزم عمران سے گائے مالیتی 5 لاکھ روپے برآمد۔
مقدمہ نمبر 177/25 بجرم 379/411: ملزمان عمران اور سلیمان سے بکری مالیتی 1 لاکھ روپے برآمد۔
مقدمہ نمبر 153/25 بجرم 381A/411: ملزم ساجد سے موٹرسائیکل مالیتی 1 لاکھ روپے برآمد۔
مقدمہ نمبر 171/25 بجرم 381A/411: ملزم ساجد سے موٹرسائیکل مالیتی 70 ہزار روپے برآمد۔
مقدمہ نمبر 172/25 بجرم 381A/411: موٹرسائیکل مالیتی 1 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد، 2 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری۔
مقدمہ نمبر 136/25 بجرم 380/411: ملزم ندیم سے گھریلو سامان (پنکھے، ٹوٹیاں وغیرہ) مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد۔

✅ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں:
14 منشیات فروش گرفتار
890 گرام چرس، 1200 گرام ہیروئن، 1376 گرام آئس، 48 لیٹر شراب برآمد
12 مقدمات درج، تمام ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔

✅ ناجائز اسلحہ برآمدگی:
9 ملزمان گرفتار
2 کلاشنکوف، 2 عدد 12 بور بندوقیں، 5 عدد 30 بور پستول، 1 عدد 9mm پستول اور 73 گولیاں برآمد
9 مقدمات درج

✅ اشتہاری و مفرور مجرمان کی گرفتاریاں:
5 اشتہاری مجرمان
5 عدالتی مفرور
10 ٹارگٹ آفنڈرز گرفتار

📊 مجموعی کارکردگی:
دوران تعیناتی 45 نئے مقدمات درج
68 مقدمات یکسو کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں