چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے احکامات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم جاری۔

اسلام آباد .(محمد جنید) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 2236 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1658 موٹر سائیکل 578 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں.

لین خلاف ورزی پر 819، بغیر لائسنس کے 96، غیر قانونی پارکنگ 2812، مخالف سمت 1067 ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جبکہ فنسی نمبر پلیٹ پر 1371 , سگنل وائیلشن پر1393,بغیر ہیلمٹ پر 792 اور 125 فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔ اوور لوڈ ہیوی ٹریفک کے خلاف 4823 کاروائیاں کرتے ہوئے چالان جاری ہوئے۔وفاقی دارالحکومت میں رکشہ کا داخلہ ممنوع جس پر 196 رکشہ کے خلاف قانونی کاروائیاں کی گئیں ۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے خصوصی مہم کے تحت بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر کاروائیوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں، ون وہیلرز اور ہلر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں