اسلام آباد۔(اصغر علی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس میجر عاطف اور میجر فیصل سمیت عملے کے 5 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر عاطف، میجر فیصل، نائب صوبیدار مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔