اسلام آباد (ہمیشہ پاکستان -عدنان امین)
تھانہ کھنہ پولیس نے شراب فروشی کے مکروہ دھندے کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کارتار لال پروانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 بوتلیں انگلش شراب برآمد کیں، جن میں اعلیٰ معیار کے معروف برانڈز بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر کارتار لال پروانی ولد لال چند پروانی سکنہ کشمور سنگھ منڈی میں شراب فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت چھاپہ مار کر کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شراب و منشیات فروشی جیسے معاشرتی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کو ان برائیوں سے پاک کیا جا سکے۔