وزیراعظم پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد . (انس سکندر) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس خوش آئند موقع پر بھی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں امریکی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت اور مفاہمت کا یہ جذبہ دنیا کے دیگر تنازعہ زدہ خطوں کے لیے بھی مثال بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں